Live Updates

ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 30 ستمبر 2025 15:28

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نےترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل ننکانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر ننکانہ کا وزٹ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے ٹراما سنٹر کو عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے فوری کھولنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے جمنازیم کی جاری تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں تاخیر نہ کی جائے ، منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ڈی سی نے بنیادی مرکز صحت نبی پور پیراں اور رورل ہیلتھ سنٹر ریحان والا کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کے اسٹاک، صفائی ستھرائی سمیت علاج معالجے کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مانگٹانوالہ تا ملک آباد روڑ کے جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ہائی وے کے افسران نے ڈی سی ننکانہ کو ترقیاتی منصوبے کی لاگت اور ٹائم فریم بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے منڈی فیض آباد میں زیرتعمیر سہولت بازار کے تعمیراتی کام کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران عوامی منصوبے/سہولت بازار کو جلد از جلد مکمل کروائیں ، سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اے پی پی سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا تیزی ، شفاف اور ڈیجیٹل نظام سے سروے جاری ہے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 52 ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، ہر ٹیم 5 اہلکاران پر مشتمل ہے ، ایک ماہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے حکومت کو بجھوائیں گے۔دوران دورہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، ہائی وے، بلڈنگ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات