بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں سہولت سینٹر کو اپ گریڈ کردیا گیا

منگل 30 ستمبر 2025 15:48

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں سہولت سینٹر کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ صدر بار ایسوسی ایشن سمبڑیال رانا سمیع اللہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سہولت سینٹر کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے،جس سے تمام وکلا صاحبان مستفید ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سہولت سینٹر میں اٹیسٹیشن فوٹوکاپی آف ایف آئی آر، اٹیسٹیڈ میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ (ایم ایل سی) اور اٹیسٹڈ وکالت نامہ کی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :