پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور کی مختلف مارکیٹس میں کریک ڈائون

0لیٹر ملاوٹی دودھ، 280کلو گوشت تلف ،4لاکھ 92ہزار کے جرمانے عائد

منگل 30 ستمبر 2025 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ رات گئے لاہور کی مختلف مارکیٹس میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 48 معروف فوڈ چنیز، سپر سٹورز، مارٹس ،شاپنگ مالز کی چیکنگ کی اور 11 کو 4لاکھ 92ہزار کے جرمانے عائد کر دیئے جبکہ 8ملک سپلائرز اور غیر قانونی سلاٹر ہائوس کی چیکنگ، 700لیٹر ملاوٹی دودھ، 280کلو گوشت تلف کر کے 2ملزمان گرفتار کروائے گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ویٹرنری سپیشلسٹ کے گوشت کو غیر موزوں قرار دینے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا، فروخت کے لیے تیار گوشت پر مہریں عدم موجود، بدبودار گوشت کی رنگت تبدیل پائی گئی، مارکیٹس میں سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، ریسٹورنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔

(جاری ہے)

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے گندے فرش پر اشیا خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔ گوشت اور دیگر اشیا کو دھونے کے لیے گندے، ناقص پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں ناقص اجزا کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلسازوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، وزیر اعلی کے حکم پر فوڈ کوالٹی اور ہائجین کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ ہینڈلرز، صارفین کے لیے آگاہی مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :