لاہور کی سیشن عدالت نے کبڈی کے کھلاڑی کے قتل کے الزام میں ملز م کو سزائے موت دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

منگل 30 ستمبر 2025 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے کاجرم ثابت ہونے پر ملزم وارث کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022میں مقدمہ درج کیا۔سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے استغاثہ کے گواہوں کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر محمد شبیر خان کے مطابق ملزم وارث نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو فائر مار کر قتل کیا۔ تمام ثبوتوں میں مجرم قصور وار پایا گیا۔ فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی ہیں مجرم کے پستول سے فائر ہوا اور گولی لگی جس سے مقتول جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم کے وکیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے رہائی کی استدعا کی ۔عدالت نے تمام گواہوں کا جائزہ لینے کے بعد لکھا کہ پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔