برطانیہ میں غلطی سے ریکارڈ تعداد میں قیدی رہا، وزارت انصاف کاخصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)برطانیہ کی وزارت انصاف نے جیل حکام کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کو غلطی سے رہا کرنے کے بعدمعاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ مارچ 2024سے مارچ 2025 کے دوران 262 قیدی غلطی سیرہا ہوگئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 128 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض قیدی پیرول پروگرام کے تحت جبکہ دیگر سرکاری کاغذی غلطیوں کے باعث رہا ہوئے۔ وزارت انصاف نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ڈیلی میل کے مطابق ستمبر 2024سے مارچ 2025تک تقریبا 26 ہزار 500 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کیا گیا تاکہ جیلوں کے نظام پر دبا کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :