ٹنڈومحمدخان ،ٹنڈومحمدخان کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش خاتون کو تین سال قید ،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ٹنڈومحمدخان کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش خاتون کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ اسپیشل جج آف نارکوٹکس اینڈ ڈسٹرک اینڈ سیشن ٹنڈومحمدخان کے جج انعام علی کلہوڑو کی عدالت نے مویا پولیس اسٹیشن میں منشیات (چرس) کے کرائم نمبر 38/2021 میں گرفتار ملزمہ نور جہاں زوجہ عبداللہ رستمانی کو منشیات چرس کی سپلائی کا جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مویا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے25.08.2021 کو دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون چرس سپلائر نور جہاں زوجہ عبداللہ رستمانی کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 21 گرام چرس برآمد کی تھی، تفتیش، موثر گواہی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ناصر میمن اور نائب کورٹ عبدالرسول لاشاری کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد اسپیشل جج آف نارکوٹکس اینڈ ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ٹنڈومحمدخان انعام علی کلہوڑو کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔\378