سوئی ناردرن نے ایل این جی کنکشن دینے کا آغازکردیا

منگل 30 ستمبر 2025 19:57

سوئی ناردرن نے ایل این جی کنکشن دینے کا آغازکردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیونکہ سوئی ناردرن نے پانچ سال قبل جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے جمع ہونیوالے ڈھائی لاکھ ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ پہلے سے جمع ڈیمانڈ نوٹسز والے صارفین کو نئے معاہدے کے لیے لیٹرز بھیجے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیٹرز کے تحت صارفین سے قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کے معاہدے کیے جائیں گے، اور صارفین قدرتی گیس کے بجائے امپورٹڈ ایل این جی پر کنکشن لے سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو دفاتر بلایا گیا ہے، جہاں قومی شناختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان لگوا کر معاہدہ کیا جائے گا۔ صارفین کی جانب سے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں کمپنی جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن نہیں دے گی۔معاہدے کے تحت صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں اضافی رقم بھی ادا کرنی ہوگی۔ لیٹرز صارفین کے درخواست کردہ ایڈریس اور موبائل نمبر کی بنیاد پر بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :