
دبئی کے ہیمانی گروپ کا پنجاب میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
ہیمانی گروپ خصوصی اقتصادی زون میں جدید ترین صنعتی پلانٹ قائم کرےگا، معاہدے سے روزگار اور برآمدات کو فروغ ملے گا، پی بی آئی ٹی
ثنااللہ ناگرہ
منگل 30 ستمبر 2025
20:14

(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین بورڈ محمد منتہیٰ اشرف نے کہا کہ یہ معاہدہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، جس سے برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور صنعتی بنیاد کو مضبوطی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت اس امر کی غماز ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک پْرکشش مرکز ہے جبکہ ہماری ترجیح ہے کہ یہاں ایسی صنعتیں لائی جائیں جو نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں بلکہ غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کریں۔ پی بی آئی ٹی کے سی ای او عمران خاور کا کہنا تھا کہ ہیمانی گروپ کی سرمایہ کاری ان اصلاحات کی کامیابی کی زندہ دلیل ہے جو ہم نے کاروبار میں ا?سانی کیلئے متعارف کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جدید بنیادی ڈھانچے اور دوستانہ ماحول کی بدولت سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے۔ ہیمانی گروپ کے سی ای او مصطفیٰ ہیمانی نے کہا کہ معاہدے کے تحت یہ پلانٹ لاہور میں قائم کیا جائے گا جبکہ ہم اپنے کاروبار کو پاکستان میں مزید وسعت دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ پی بی آئی ٹی کے تعاون سے خطے کی معیشت میں یادگار حصہ ڈالے گا۔ مزید برآں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا 10 واں اجلاس منعقدہوا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل اکنامک زون اتھارٹی نے نجی سیکٹر کے 3 سپشل اکنامک زونز میں توسیع اور ایک سول (sole) انٹر پرائز زون کی منظوری دی۔منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کیلئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی۔توسیعی سپیشل اکنامک زونز میں الیکٹرانکس،ہوم اپلائنسز، فوڈ،سیمنٹ اور دیگر منسلک انڈسٹری لگے گی اور یہاں نئی انڈسٹری لگنے سے روزگار کے 26 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اجلاس میں سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کی سب کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ یہ ذیلی کمیٹی سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی اپیلیں سنے گی اور ان کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں، صنعت کاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے باعث صنعتی مراکز میں تیزی سے نئے کارخانے لگ رہے ہیں۔پنجاب ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی کارخانے لگنے جارہے ہیں۔ وہاڑی۔ ملتان روڈ کی تعمیر سے انڈسٹریل اسٹیٹ وہاڑی آباد ہوگی۔ رحیم یار خان کا ائیرپورٹ آپریشنل ہونے سے رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ رحیم یار خان ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے،دیگر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے علاوہ سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی یہاں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کی تمام ضروری سہولیات دی جارہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح 2.4 فیصد پر
-
ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے
-
دبئی کے ہیمانی گروپ کا پنجاب میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
-
شہبازشریف کا ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کی تائید کا بیان کسی صورت قبول نہیں
-
پانی اور ہوا کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ملکیت ہے
-
ہر امن معاہدہ توڑنے کی تاریخ دیکھتے ہوئے اسرائیل پر کیوں اعتماد کیا جا رہا ہے؟
-
دو روز میں سونا مزید 9 ہزار78 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 6 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر پہلے پنجاب کا حق ہے پھر کسی اور کا ہے
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ، تجارتی اور معاشی سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا
-
اسرائیلی فلسطینی تنازعے میں ویسٹ بینک کی حیثیت مرکزی کیسے؟
-
کوئٹہ میں خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.