لاہور میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن التواء کا شکار

منگل 30 ستمبر 2025 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور کے تعلیمی نظام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کے لائسنس کی تجدید اور نئی رجسٹریشن کا عمل التواء کا شکار ہے۔سکول مالکان نے بتایا کہ کئی ماہ سے ان کے سکولوں کو تجدید اور رجسٹریشن نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے لاہور بورڈ سے الحاق میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

الحاق نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے داخلے بھی بروقت بورڈ کو نہیں بھجوائے جا سکتے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں تاخیر ہے، اور اس وقت سسٹم میں صرف 40 سکولوں کی رجسٹریشن التواء کا شکار ہے۔سکول مالکان اور والدین نے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو اور طلبہ کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :