روہڑی میں چوری کی انوکھی واردات ، نوسر باز دکاندار کو بے وقوف بنا کر نقدی لوٹ کر فرار

منگل 30 ستمبر 2025 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)روہڑی میں چوری کی انوکھی واردات ، نوسر باز دکاندار کو بے وقوف بنا کر نقدی لوٹ کر فرار ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ، تفصیلات کے مطابق روہڑی میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی ہے اور یہ واردات روہڑی کے ڈھک بازار میں پیش آئی ہے ، سوشل میڈیا پر چلنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا رہا ہے کہ ایک شخص دکان کے باہر آٹا گرا رہا ہے، آٹا گرانے کے بعد وہ شخص دکاندار کو باہر بلاتا ہے اور دکاندار جیسے ہی دکان سے باہر آتا ہے تو دوسرا شخص دکان میں گھس جاتا ہے فوٹیج میں دکان میں گھسنے والا شخص دکان کے گلے سے پیسے نکال کر باہر نکلتا ہوا نظر آرہا ہے دوسری جانب دکاندار بیبو میل نے بتایا کہ چور دکان سے ہزاروں روپے چوری کرکے لے گیا ہے واردات کی اطلاع ملنے کے باوجود چند قدم کے فاصلے پر واقع روہڑی تھانے کی پولیس نہ پہنچی، متاثرہ دکاندار نے بالا حکام سے نوٹس لیکر چوری شدہ رقم برآمد کرانے کی اپیل کی ہے ۔