آئی جی پولیس بلوچستان کی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

منگل 30 ستمبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پشین سٹاپ پرہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور سکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔دورہ کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ابتدائی شواہد، دھماکے کی نوعیت، جائے وقوعہ کی صورتحال اور تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔آئی جی محمد طاہر نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سکیورٹی اداروں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔