گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کشمالہ طارق کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 30 ستمبر 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق رکن قومی اسمبلی معروف سیاسی شخصیت کشمالہ طارق کی خوشدامن کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن ، رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گورنر نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔