ژ*نوشکی کلی جمالدینی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

منگل 30 ستمبر 2025 23:25

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) نوشکی کلی جمالدینی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ کلی جمالدینی میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے عبد الطیف ولد ٹھکری عبد الرزاق قوم جمالدینی شدید زخمی ہوئے جن کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی شخص کو تین گولیاں پاں پر لگے ہیں ۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے