عالمی سطح پر حکومت نیک نامی کمارہی ہے تو پاکستان میں نیک نامی گنوا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
جلسوں میں جب نواز شریف ہمارے ساتھ کنٹینر پر ہوتے تھے تو کیا آرمی چیف اور آئی ایس آئی کا نام نہیں لیتے تھے؟ کیا فوج کو نواز شریف محکمہ زراعت نہیں کہا کرتے تھے؟ سربراہ جے یو آئی ف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
ساجد علی
بدھ 24 جون 2026
12:55
(جاری ہے)
اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر! کل آپ بھی ایوان میں ضرورت سے زیادہ بولے، اسپیکر صاحب کل آپ نے جو جذباتی گفتگو کی تھی، وہ آپ کے منصب کے شایانِ شان نہیں تھی اور آپ کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے تھی۔
حکومتی بینچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امیر جے یو آئی ف نے ماضی کے سیاسی جلسوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب میاں نواز شریف ہمارے ساتھ کنٹینر پر ہوتے تھے، تو کیا وہ جلسوں میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی کا نام نہیں لیتے تھے؟ کیا نواز شریف خود فوج کو 'محکمہ زراعت' نہیں کہا کرتے تھے؟ موجودہ حکومت عالمی سطح پر تو شاید نیک نامی کما رہی ہو، لیکن پاکستان کے اندر وہ اپنی نیک نامی پوری طرح گنوا چکی ہے، پاکستان کی فوج کو سرحدوں کی حفاظت پر ہونا چاہئے، لیکن افسوس کہ اسے ملک کے اندر استعمال کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جس کے تحت انہوں نے مظفرآباد کی طرف اپنا طے شدہ مارچ مؤخر کیا، اس کے ساتھ ہی مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے شکوہ بھی کیا کہ کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے، لیکن آج ہم خود اپنے کشمیر میں کیا کر رہے ہیں؟۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جو باتیں کی ہیں، وہ انہیں بطور وزیرِ دفاع بالکل نہیں کرنی چاہئیے تھیں، حکومت کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے، آپ نے لڑائی کا ٹاسک خواجہ آصف کو اور صلح کا کام اسحاق ڈار کے حوالے کر رکھا ہے۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں خطاب جاری۔۔۔۔۔
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) June 24, 2026
پی ٹی وی پارلیمنٹ پر نشریات بند
نیشنل اسمبلی کی سرکاری لائیو بھی بند
جبکہ قومی اسمبلی میں سکرینوں اور اسپیکر پر بھی آواز بند
۔۔۔۔۔
اجلاس میں وزیراعظم بھی شریک https://t.co/ooemBpJwp1 pic.twitter.com/A3SZKDgb1i
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی بحران شدید تر ہوتا ہوا
-
سرکاری قیمتوں کے برعکس ملک میں ایل پی جی دوگنی قیمت پر فروخت
-
فیصل آباد میں لاپتہ 8 سالہ بچے کی لاش قریبی مکان کے واش روم سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا خدشہ
-
سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے قتل کی اسرائیلی منصوبہ بندی کا انکشاف
-
ایمریٹس ایئرلائن کا موسمِ گرما کیلئے خصوصی آفرز کا اعلان
-
اسٹیٹ بینک نے نئے مالی سال کی زری پالیسی کے کمیٹی اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کر دیا
-
مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
-
ساڑھے 8 ارب کی کرپشن ،تفتیشی افسرنے عدالت میں تحقیقاتی پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی
-
قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ،کشمیریوں کے اجتماع میں جذباتی جوانوں کی تقاریر کی بجائے ان کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہئے، مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان اور ایران امن دشمن عناصر کے خلاف ’آہنی دیوار‘ بنیں گے، شہباز شریف
-
عمران خان نے ہماری سیاست کو جتنا نقصان پہنچایا ہے، 78 سال میں کسی نے نہیں پہنچایا، وزیر دفاع
-
شہباز شریف کے چند وزیر ان کے کام میں آسانی کی بجائے مشکلات پیدا کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.