ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے میٹنگ کے دوران تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی متعلق اندراج مقدمات 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر کام کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ او اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :