ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی ڈی آر سی ممبران سے ملاقات،باہمی رضامندی سے تنازعات کے حل پرزور

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد نے ڈی آر سی حیات آباد کے ممبران سے تھانہ حیات آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایس پی کینٹ اعتزاز عارف، ایس ڈی پی او جنید کھرل، ایس ایچ او طارق خان اور ایس ایچ او اصغر خان بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق ڈی آر سی کی کارکردگی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئ اورڈی آر سی ممبران کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئ۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعوداحمد نے باہمی رضامندی سے تنازعات کے حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر سیز مظلوم عوام کو ان کی دہلیز پر سستا، فوری اور باہمی رضامندی پر مبنی انصاف فراہم کر رہی ہیں جو کمیونٹی پولیسنگ کی کامیاب مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی، امن و امان اور عوامی اعتماد کی مضبوطی میں ڈی آر سی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔