آئی سی جے پی کا ٹرمپ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین (آئی سی جے پی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں تنظیم نے کہا کہ غزہ منصوبہ نہ انصاف دے رہا ہے نہ احتساب کر رہا ہے، ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے۔آئی سی جے پی کے مطابق یہ منصوبہ اسرائیلی قبضے کی بنیادی وجوہات کو نظرانداز کرتا ہے۔ منصوبے کو اسرائیل امن کی راہ میں رکاوٹ یا تاخیر کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ فلسطین حامی تنظیم نے ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پر بھی تنقید کی ہے۔