سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی، 3 غیر قانونی کنکشنز منقطع

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے متعدد علاقوں میں 3 کنکشنز منقطع کردئیے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 55 مشکوک میٹرزکی چیکنگ کی گئی ، تاکہ گیس کے غیر قانونی استعمال کوروکاجا سکے۔2 میٹرجوصارفین نےاتارکر اپنے قبضے میں رکھے تھے ریکورکر لئےگئے اور 1غیرقانونی سرگرمی میں ملوث صارف کا کنکشنزبھی منقطع کر دیا گیا ۔ کمپنی ترجمان کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :