علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر ریجنل سینٹر میں سالانہ محفل میلاد مصطفےٰؐ 3 اکتوبر کو ہوگی

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر ریجنل سینٹر میں سالانہ محفل میلاد مصطفےٰؐ مورخہ 3 اکتوبر جمعہ کو دوپہر 3 بجے ہوگی ۔ ریجنل ڈائریکٹر AIOU سکھر پروفیسر محمد محسن خان صدارت کریں گے جبکہ میلاد مصطفےٰؐ کمیٹی سکھر کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اسلامی اسکالر مفتی عسجد نعمان خان قادری خطاب کریں گے جبکہ شہر سکھر کے ممتاز و معروف ثناءخواں ڈاکٹر نیاز احمد منگی حسینی، محمد ریحان رضا قادری، محمد راشد رضا قادری اور محمد آصف عباسی نعت خوانی کی سعادت حاصل کریں گے۔ محفل میلاد مصطفےؐ میں AIOU سکھر کے افسران، اساتذہ کرام، ٹیوٹرز، طلبہ سمیت دیگر احباب شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :