درخواست گزار آئندہ سماعت پر رقم وصولی کی تصدیق سے متعلق آگاہ کریاسلام آبادہائیکورٹ

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرنے بارے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر رقم وصولی کی تصدیق سے متعلق آگاہ کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر کے لیے مقرر کر دی۔

متعلقہ عنوان :