ًکچھ کشتیوں کو ساحل پر لایا جائے گا، باقی کو ڈبو دیاجائے گا، اسرائیل کا منصوبہ بے نقاب

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) بین الاقوامی صمود فلوٹیلا ہائی رسک زون میں داخل ہوگیااور اس قافلے کو ڈبونے کا اسرائیل کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحریہ کی ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹ شایتیٹ 13، بحریہ کے دیگر دستوں کے ساتھ مل کر فلوٹیلا کی کشتیوں پر قابو پائے گی‘کچھ کشتیوں کو ساحل تک گھسیٹ کر لایا جائے گا جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق باقی کو سمندر میں ڈبویا بھی جا سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’وائی نیٹ‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ تقریباً 500 پولیس اہلکاروں کو اشدود کی بندرگاہ پر تعینات کیا جائے گا، تاکہ فلوٹیلا میں شریک کارکنوں کی متوقع آمد کے لیے تیاری کی جا سکے۔وائی نیٹ نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اشدود اور اس کے اطراف کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے اور اپنی ٹیموں کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی زخمی مریضوں کو سنبھالا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحریہ کی ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹ شایتیٹ 13، بحریہ کے دیگر دستوں کے ساتھ مل کر فلوٹیلا کی کشتیوں پر قابو پائے گی۔رپورٹ کے مطابق کارکنوں کو اسرائیلی بحری جہازوں پر منتقل کیا جائے گا اور ساحل تک لایا جائے گا، جب وہ اسرائیل پہنچیں گے تو توقع ہے کہ انہیں کتزیوت جیل منتقل کیا جائے گا اور جو کارکن تعاون کریں گے انہیں اپنے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔کچھ کشتیوں کو ساحل تک گھسیٹ کر لایا جائے گا جبکہ ’کان‘ کی رپورٹ کے مطابق باقی کو سمندر میں ڈبویا بھی جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :