پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق 4215طلباؤ طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور، گوجر خان، جہلم اورگجرانوالہ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں والدین کے لئے مناسب جگہوں اور پانی کا انتظام بھی کیا گیا۔