برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

برطانیہ سے سندھ پولیس کو خط موصول، گاڑی کی لوکیشن صدر کے قریب کی آئی ہے، برطانوی پولیس

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:25

برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہو کر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی برآمدگی کے لیے برطانوی پولیس خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہنگی ترین گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی جس کے 3 سال بعد 11 فروری 2025 کو اس کی لوکیشن کراچی کی آئے۔گاڑی کی برآمدگی کیلیے انٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا جس کی ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے لیکن اب تگ گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔برطانوی پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ کالے رنگ کی رینج روور، 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی جس میں ٹریکر نصب تھا اورگاڑی لیڈز تک ٹریس ہوئی اور پھر ٹریکر سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔خط کے مطابق11 فروری2025 کو گاڑی کی لوکیشن صدر ٹاون اعظم بستی کورنگی سروس روڈ کی آئی۔خط میں انٹرپول نے لکھا ہے کہ سندھ پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے، ایس ایس پی کے مطابق خط کے ساتھ گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے۔