Live Updates

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات مکمل

صوبائی بجٹ سرپلس اور زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کی سخت سوالات، ترسیلات زر ارب ڈالر ریکارڈ، معاشی نمو 3.7 سے 4 فیصد متوقع

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:40

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) آئی ایم ایف مشن نے صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے، جن میں پاکستانی حکام نے ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کی طرف سے صوبوں کو بجٹ سرپلس اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں درپیش رکاوٹوں اور این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشن کو آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 43 ارب ڈالر ریکارڈ کی سطح پر رہی جبکہ معاشی شرح نمو 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.7 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال سرپلس بجٹ میں 280 ارب روپے کی کمی آئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً ایک ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے، جبکہ برآمدات ہدف 35.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.2 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات