پ* پدگ کے علاقے میں سیندک جانے والے کنٹینر پر نامعلوم افراد کا حملہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:00

w چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)پدگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیندک جانے والے کنٹینر پر حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق آر سی ڈی ہائی وے پر کوئٹہ سے سیندک جانے والے کمرے کے سامان سے لدے کنٹینر (رجسٹریشن نمبر TLF-956) پر نامعلوم مسلح افراد نے دو دستی بم پھینکے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کیو آر ایف اور ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں