خضدار،خواتین کے بھیس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 04:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران چار دہشتگرد گرفتار کرلئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیاگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔