Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی نگرانی کے لیے سرپرائز وزٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی نگرانی کے لیے سرپرائز وزٹ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دریا کے قریب متاثرہ بستیوں اور سروے ٹیموں کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور ہر ممکن ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے فیلڈ میں سروے کا عمل شفاف اور تیز رفتاری سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سروے ٹیموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کے مسائل کے اندراج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو متاثرہ عوام کے فوری مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات