پنجاب حکومت نے ’’ہونہار پلس اسکالرشپ پروگرام‘‘کا آغاز کر دیا

ذہین اور قابل طلبہ کو دنیا کی بہترین 200یونیورسٹیوں ،آئی وی لیگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائیگا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پنجاب حکومت نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ’’ہونہار پلس اسکالرشپ پروگرام‘‘کا آغاز کر دیا جس کے تحت صوبے کے ذہین اور قابل طلبہ کو دنیا کی بہترین 200یونیورسٹیوں اور آئی وی لیگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔طلباء کو 100فیصد مکمل اسکالرشپ دی جائے گی، جس میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس اور سالانہ ایئر ٹکٹ شامل ہوں گے۔

ہر طالبعلم پر اوسطاً 1کروڑ 65لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ اسکالرشپ 800طلباء کو 4سال کے لیے دی جائے گی۔ پروگرام میں ایم ایس، ماسٹرز، ایم فل، ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرام شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اس منصوبے پر 13ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔اسکالرشپ کے لیے وہ طلبا درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے کم از کم 16سالہ تعلیم مکمل کی ہو، جن کا CGPAکم از کم 3.50 ہو، اور جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہو۔ عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی اور اسکالرشپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے باصلاحیت طلبا کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں

متعلقہ عنوان :