لاہور میں ڈینگی کے مزید 38 مریض رپورٹ، متاثرہ علاقوں کی تفصیل جاری

ٴْعلامہ اقبال زون سے سب سے زیادہ 15 کیسز، دیگر زونز میں بھی ڈینگی وائرس کے مریض سامنے آگئے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈینگی وائرس کے حملے شہر میں جاری ہیں اور نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی بخار کے 38 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 15 مریض سامنے آئے ہیں، سمن آباد زون سے 5 مریض رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نشتر اور راوی زون سے 4، 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔کینٹ اور گلبرگ زون میں 3، 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی، جبکہ داتا گنج بخش زون سے 2 اور عزیز بھٹی و شالامار زون سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور اردگرد کے مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور مچھر دانی و ریپلینٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔