سوشل میڈیا طاقتور ذریعہ، معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہی: ڈاکٹر تنویرقاسم

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتما م زیرِ اہتمام سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات، سیرت نبویؐ کے تناظر میں کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد سوشل میڈیا کے تعمیری اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور طلبہ وطالبات کی رہنمائی کرنا تھا۔

اس موقع پر نئیبی ایس،ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے نئے طلبہ وطالبات کے لیے ویلکم تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین حافظ ڈاکٹر زاہد لطیف نے استقبالیہ کلمات کہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ترجمان جامعہ ڈاکٹر تنویرقاسم نے کلیدی خطاب کیا۔ ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے، لیکن اس کے غلط استعمال کے باعث سنگین مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو معلومات کی رسائی، تعلیمی مواقع، اور کاروبار کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی خبروں، نفرت انگیزی، اور وقت کے ضیاع جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے شعور اور تربیت کو ضروری قرار دیا.معلومات کی تصدیق اور سچائی کو اہمیت دیتے ہوئے صحافتی ذمہ داریوں کو نبھانا ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہی.انٹرنیٹ سروس ایک ایسا جدید اور موثر ذریعہ تبلیغ ہے جس کے ذریعے نہ صرف دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے بلکہ سائنسی ترقی نے زمینی دریافتیں عبورت کرتے ہوئے خدا اور چاند سے دریافتیں شروع کررکھی ہیں۔

انٹرنیٹ سروسز مختلف تحقیقی و جدیدی پلیٹ فارمز پر مشتمل ہے جن میں عموماً زیادہ تر استعمال گوگل، یوٹیوب، جی میل، سکائپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر تنویرقاسم نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک جدید ترین اور تیز ترین ذریعہ تبلیغ ہے جس کے ذریعے بآسانی چند سیکنڈز کی رفتار میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پیغام پہنچایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا مختلف پلیٹ فارمز پر مشتمل ایک میڈیا پلیٹ فارم ہے جن میں فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک جیسے دیگر پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ یوای ٹی میں بی ایس اسلامک سڈیز ود سپیشلائزیشن کمپیوٹر ٹیکنالوجی پروگرام کے آغاز کے پیچھے یہی وزڈم کارفرما ہے۔ڈاکٹر تنویر قاسم نے مزید کہا کہ سیرتِ نبوی کی تعلیمات سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں استعمال کی جا سکتی ہیں تاکہ کردار سازی، برداشت، مساوات، امانت، اور خدمتِ خلق جیسے اوصاف کو فروغ دیا جا سکے۔

نبی کریمﷺ کی سیرت ہمیں اخلاقی اقدار سکھاتی ہے جو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچاتی ہے اور مثبت تعاملات کو فروغ دیتی ہی.سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ سیمینار سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال اور نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ سیمینار میں ڈاکٹر حافظ شہباز، ڈاکٹر حافظ قدرت اللہ، حافظ نعیم الرحمن، سید ندیم شاہ سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔