کراچی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار ، غیرقانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میمن گوٹھ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک 30بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمدکرلی۔جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد اور گلاب شامل ہیں۔دونوں ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو کے جیل جا چکے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :