ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کی ماہ ستمبر میں گرانفروشوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے اور مقدمات درج

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق ماہ ستمبر میں ایک کروڑ 49 لاکھ 16 ہزار 218 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 3 لاکھ 68 ہزار 262 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کرتے ہوئے321 مقدمات درج جبکہ 4 ہزار 607 افراد گرفتار کروائے گئے۔

(جاری ہے)

12 لاکھ 52 ہزار 349 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کے دوران 30 ہزار 547 گراں فروشوں کو جرمانہ عائد جبکہ 24 مقدمات درج اور 378 گرفتار کروائے گئے،6 لاکھ 95 ہزار 873 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 28 ہزار 551 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد جبکہ 27 مقدمات درج اور 621 گرفتار کروائے گئے۔

علاو ہ ازیں 4 لاکھ 23 ہزار 862 ہوٹلوں، تنوروں کی چیکنگ کے دوران 18 ہزار 45 گراں فروشوں کو جرمانے عائد جبکہ 98 مقدمات درج اور 552 گرفتار کروائے گئے،4 لاکھ 70 ہزار 128 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کے دوران 23 ہزار 546 ناجائز منافع خوروں کوجرمانہ عائد جبکہ 29 مقدمات درج اور 564 گرفتار کروائے گئے۔ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول نے کہا کہ صوبہ بھر میں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، اشیاء ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :