ض*پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

-532 کومبنگ آپریشنز، 17 ہزار 233 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 32 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، ترجمان

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:30

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 17 ہزار 233 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 32 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 23 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2568 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سنگین جرائم میں ملوث 323 اشتہاری، 115 عدالتی مفرور اور 81 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 10 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 03 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کے لئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائی