غ*راولپنڈی میں شہریوں کے دہرے قتل اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ

؁آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ڈاکٹر عثمان انور

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے راولپنڈی میں شہریوں کے دہرے قتل اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران، پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ سی پی او راولپنڈی نے کہاہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںاور جلد گرفتار کر لیں گے۔ مقتولین میں ملزمان کی نشاندہی کے لئے جانے والے واحد اور سرور شامل ہیں