مریم نواز نے عوامی خدمت کے انقلابی منصوبے متعارف کرائے شہزاد نذیر سندھو

جمعہ 3 اکتوبر 2025 12:52

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کی محافظ اور عوام کے جان و مال اور عزت نفس کی بھی محافظ ہیں ،پنجاب کو بہن ،بیٹیوں کے لئے محفوظ ترین صوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار اسکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ہزار بیڈ کا کینسر ہسپتال، کارڈیالوجی ہسپتال، الیکٹرک بسیں اور مفت ادویات کی سہولت بھی پنجاب کے عوام کے لیے دی جا رہی ہے۔

مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے مگر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ ماضی میں سرعام جرائم ہوتے تھے، اب پنجاب کے بہت سے اضلاع میں کرائم رپورٹ نہیں ہورہے،پنجاب کو بہن ،بیٹیوں کے لئے محفوظ ترین صوبہ بنا رہے ہیںتاکہ وہ بے خوف خطر سفر کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچے ملک سے باہر ہوں اور دوسروں کے بچوں کو دنگا فساد پر اکسانے والے دوست نہیں ہوسکتے، نوجان نسل دوست اور دشمن کی پہچان کرے