بیرسٹر سلطان کا ایڈووکیٹ پرویز احمد کے بیٹے کی وفات پر اظہارافسوس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد کے بیٹے (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔