مانچسٹرمیں گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ، 2ہلاک

دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی میڈیا نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:12

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی لوگوں پر چڑھانے کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس نے یہودیوں کے مقدس دن یوم کپور پر پیش آئے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔تحقیقات کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی میڈیا نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور پھر چاقو سے حملہ کیا۔واقعے کے بعد لندن اور دیگر شہروں میں یہودی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔