خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا

عرب امارات اور عمان کو جوڑنے والے حفیت ریل منصوبے پر بھی تعمیر جاری

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:12

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے 2120 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

کویت سے عمان تک ریل لائن تمام 6 رکن ممالک کو جوڑے گی، ریل نیٹ ورک سعودی عرب، قطر اور بحرین سے بھی گزرے گا۔مسافر بارڈر پر رکے بغیر خلیجی ممالک سفر کرسکیں گے، امیگریشن فضائی سفر کی طرز پر روانگی سے پہلے مکمل ہوگا۔عرب امارات اور عمان کو جوڑنے والے حفیت ریل منصوبے پر بھی تعمیر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :