حکومت کا ایس آئی ایف سی کی معاونت سےزرعی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کے طورپر حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سےزرعی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ، رانا تنویر حسین نے کاپوریٹو فارمنگ اور مارکیٹنگ کے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ دیہی معیشت کو فروغ دے گا اور قومی غذائی تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا،چھوٹے اور درمیانے کسانوں کو جدید مشینری اور موسمیاتی تکنیکوں تک رسائی فراہم کی جائے گی، کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی بدولت کسانوں کو منصفانہ منافع کی ضمانت دی جائے گی۔حکومت نے کسانوں کے لیے کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی مدد سے جدید ذخیرہ اندوزی اور پروسیسنگ یونٹس فراہم کرنے کا عہد اور کسانوں کو تکنیکی رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کر کے کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، ملک بھر میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :