Live Updates

خانیوال،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال خالد عباس سیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سروے کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل کے حل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے سروے ٹیموں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مقررہ مدت میں سیلاب سے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا اولین ترجیح ہے۔

سروے میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے سروے میں انسانی اموات، زخمی افراد، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کو درست تعین کررہی ہیں۔ سروے ٹیمیں بلاتفریق میرٹ پر تصاویری و دستاویزای ثبوت کے ساتھ ڈیٹا اکٹھا کررہی ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینٹر، اربن یونٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات