اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم محمد صدیق کی ضمانت منظور

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم محمد صدیق کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمعہ کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کی طرف سے میاں تبسم علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر، حقائق اور میڈیکل کی روشنی میں اقدام قتل کا جرم ثابت ہی نہیں ہوتا،مدعی فریق نے موقع پر 15 پولیس کو کال کی لیکن ایف آئی آر 14 گھنٹے کی تاخیر سے درج کروائی، دوران سماعت پراسکیوشن کی طرف سے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کی گئی ۔عدالت نے تفصیلی دلائل سننے، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم محمد صدیق کی ضمانت منظور کر لی۔