امریکا، لاس اینجلس میں تیل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے ایل سگونڈو میں واقع شیورون کی تیل ریفائنری میں ایک زوردار دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ ریفائنری کے مرکزی کمپلیکس میں لگی، جس کے بعد فائر فائٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

شیورون ریفائنری، جو 324 ویسٹ ایل سگونڈو بولیوارڈ پر واقع ہے، اپنے ذاتی فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور اب تک آگ کو دیگر حصوں میں پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔تاحال کسی جانی نقصان یا انخلاء کی اطلاع نہیں ملی ہے، اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ یا اس کا درست وقت معلوم ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :