سندھ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر زراعت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے ملاقات کی اورزرعی شعبے میں تعاون کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ سندھ کے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ بھی موجود تھے۔