نامور گلو کار مسعود رانا کی 30 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار مسعود رانا کی 30 ویں برسی (کل)4 اکتوبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔مسعود رانا 9 جون 1938کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1955میں کیا جبکہ فلم انقلاب کیلئے ان کا پہلا گانا 1962 میں ریکارڈ کیا گیا۔انہیں پاکستانی رفیع ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا۔

مسعود رانا نے یوں تو سینکڑوں انتہائی خوبصورت اور دل کے تار چھیڑ دینے والے سدا بہار نغمے گائے لیکن ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں،فلم ہمراہی کا گانا کرم کی اک نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ،فلم بدنام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے،فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری یاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے،فلم دل میرادھڑکن تیری کا گانا جھوم اے دل وہ میرا جان بہار،فلم نازنین کا گانا میرا خیال ہو تم میری آرزو تم ہو،فلم نیند ہماری خواب تمہارے کا گانا میرامحبوب آگیا من میرا لہرا گیا، فلم آنسو کا گانا تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں، فلم بہارو پھول برسا کا گانا میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گااور فلم دل لگی کا گانا آ گ لگا کر چھپنے والے سن میرا افسانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسعود رانا 4اکتوبر 1995 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :