مٹہ گورڑہ میں ڈی آر سی کے وائس چیئرمین کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:35

سوارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گورڑہ میں نامعلوم افراد نے ڈی آر سی تھانہ مٹہ کے وائس چیئرمین ملک عبدالحمید ترابی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ گزشتہ شب ہوا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں میں اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔