اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری ، 52 ریسٹورنٹ سیل

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ستمبر کے دوران ایک ہزار 224 ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی اور غیر معیاری خوراک پر 113 ریسٹورنٹس کو 17 لاکھ 8 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

مضر صحت خوراک تیار کرنے والے 52 ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے،فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی 63 شکایات پر کارروائی یقینی بنائی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 463 ریسٹورنٹس اور دکانوں کو لائسنس کا اجرا کیا گیا، ایک ماہ کے دوران 87 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا،151 لیٹر بیورجز، 101 لیٹر زائد المیعاد اور ایک ہزار 42 ہزار لیٹر ڈیری آئٹمز بھی تلف کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی وفاقی دارالحکومت میں محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے، خفیہ اطلاعات پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :