افغانستان ، دیرینہ دشمنی پر دو خاندانوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں دیرینہ دشمنی پر دو خاندانوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے ترجمان صوبائی پولیس عبدالفتاح فائز کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب ضلع تگاب کے علاقے کے درہ دارم میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ تنازعہ دیرینہ خاندانی دشمنی سے شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :