ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ہری پور کا آر ایچ سی ہسپتال کوٹ نجیب اللہ کا اچانک دورہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) ہری پور حمیرا محمود نے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ کا اچانک دورہ کیا۔ اے ڈی سی کو بتایا گیا کہ آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ میں تین شفٹیں (صبح، شام اور رات) کام کر رہی ہیں۔ دورے کے وقت شام کی شفٹ کا میڈیکل آفیسر ڈیوٹی پر موجود تھا۔ اسپتال میں کل 45 عملہ تعینات ہے جو مختلف شفٹوں میں خدمات انجام دیتا ہے۔

اسپتال میں لیبر روم، ڈینٹل سروسز، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ زیادہ تر میڈیکل و پیرا میڈیکل عملہ صبح کی شفٹ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ شام اور رات کی شفٹوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش پائی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انچارج کو ہدایت کی کہ شام اور رات کی شفٹوں میں بھی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو ہر وقت معیاری علاج و معالجہ کی سہولت میسر ہو سکے۔\378

متعلقہ عنوان :