اسرائیل میں زیرِ حراست فلوٹیلا کے سوئس شہریوں سے ملاقات مختصر کر دی گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:17

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سوئس سفارت کاروں کا دورہ مختصر کر دینے پر سوئٹزرلینڈ اسرائیل سے سفارتی احتجاج کرے گا۔ یہ دورہ غزہ امدادی فلوٹیلا کے قیدیوں سے ملاقات کے لیے تھا۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ مختلف واقعات کے باعث اسرائیلی سکیورٹی حکام نے دورے میں رکاوٹ پیدا کی جس سے سوئس سفارت خانے کے نمائندگان سوئس شہریوں کے گروپ سے تفصیلی بات نہیں کر سکے۔

سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ دوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھنے والے اسرائیل سے مطالبہ کرے گا کہ زیرِ حراست سوئس شہریوں تک فوری اور بلا تعطل رسائی فراہم کرے تاکہ ان کی صحت اور حراست کے حالات کا پتہ چل سکے۔وزارت نے کہا کہ سوئس ٹیموں کے نمائندوں نے آٹھ گھنٹے تک کیٹزیوٹ جیل کا دورہ کیا اور ان کا اتوار کو واپسی کا ارادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :