نیشنل پریس کلب پرپولیس گردی شرمناک ہے مولانا مشتاق زاہد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)جامعہ النورکے مدیراعلی سیاسی وسماجی کارکن مولانا مشتاق الرحمن زاہد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قراردیا انہوں نے کہاکہ پریس کلب کی چاردیواری کاتقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کاچوتھاستون ہے اسے گرانے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں دنیابھرمیں صحافت کو مکمل آزادی حاصل ہے مگر کچھ سازشی عناصر وطن عزیز میں صحافتی آزادی کوسلب کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جو کامیاب نہیں ہونیدی جائگی مولانا مشتاق زاھد نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مختلف ادوارمیں صحافیوں کونشانہ بنایا جاتارہاہے تاکہ آزادی صحافت کوسلب کیاجائے لیکن صحافی برادری اس شرمناک منصوبے کے خلاف سیسہ پلاء ہوء دیوار ثابت ہورہی ہے نہ پہلے کبھی آزادی صحافت پر سمجھوتہ کیا اورنہ آئندہ کسی ایسے عمل کاحصہ بنیں گے انہوں نیکہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کونشانہ بنانا گہری سازش ہے جسے بینقاب کرناناگزیرہے ورنہ روزانہ ایسے قابل مذمت واقعات رونماں ہونگے انہونے مطالبہ کیا کہ پریس کلب پر دھابولنے اور صحافیوں کوزدوکوب کرنے والے شرپسنداہلکاروں کو فی الفور معطل کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور آزادی صحافت کویقینی بنایاجائے اورشرمناک واقعے کی اعلی سطح تحقیقات کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے